مجھ کو بھی نظر آتی ہے یہ بوقلمونیوہ چاند، یہ تارا ہے، وہ پتھر، یہ نگیں ہےدیتی ہے مری چشمِ بصیرت بھی یہ فتویٰوہ کوہ، یہ دریا ہے، وہ گردُوں، یہ زمیں ہےحق بات کو لیکن میں چھُپا کر نہیں رکھتاتُو ہے، تجھے جو کچھ نظر آتا ہے، نہیں ہے!