ستارگانِ فضاہائے نیلگوں کی طرحتخیّلات بھی ہیں تابعِ طلوع و غروبجہاں خودی کا بھی ہے صاحبِ فراز و نشیبیہاں بھی معرکہ آرا ہے خُوب سے ناخُوبنمود جس کی فرازِ خودی سے ہو، وہ جمیلجو ہو نشیب میں پیدا، قبیح و نامحبوب!