پُختہ افکار کہاں ڈھونڈنے جائے کوئیاس زمانے کی ہوا رکھتی ہے ہر چیز کو خاممَدرسہ عقل کو آزاد تو کرتا ہے مگرچھوڑ جاتا ہے خیالات کو بے ربط و نظاممُردہ، ’لا دینیِ افکار سے افرنگ میں عشقعقل بے ربطیِ افکار سے مشرق میں غلام!