ضمیر اس مَدنِیّت کا دِیں سے ہے خالیفرنگیوں میں اخوّت کا ہے نسَب پہ قیامبلند تر نہیں انگریز کی نگاہوں میںقبولِ دینِ مسیحی سے برہَمن کا مقاماگر قبول کرے، دینِ مصطفیؐ، انگریزسیاہ روز مسلماں رہے گا پھر بھی غلام