(سپنوِزا)نظر حیات پہ رکھتا ہے مردِ دانش مندحیات کیا ہے، حضور و سُرور و نُور و وجود(فلاطُوں)نگاہ موت پہ رکھتا ہے مردِ دانش مندحیات ہے شبِ تاریک میں شرر کی نمودحیات و موت نہیں التفات کے لائقفقط خودی ہے خودی کی نگاہ کا مقصود