تازہ ترین

پیر، 19 جولائی، 2021

یہ مَدرسہ یہ کھیل یہ غوغائے روارَو


یہ مَدرسہ یہ کھیل یہ غوغائے روارَو

اس عیشِ فراواں میں ہے ہر لحظہ غمِ نَو


وہ عِلم نہیں، زہر ہے احرار کے حق میں

جس علم کا حاصل ہے جہاں میں دو کفِ جوَ


ناداں! اَدب و فلسفہ کچھ چیز نہیں ہے

اسبابِ ہُنر کے لیے لازم ہے تگ و دَو


فِطرت کے نوامیِس پہ غالب ہے ہُنر مند

شام اس کی ہے مانندِ سحَر صاحبِ پرتَو


وہ صاحبِ فن چاہے تو فَن کی بَرکت سے

ٹپکے بدنِ مہر سے شبنم کی طرح ضَو!


???????