حریفِ نکتۂ توحید ہو سکا نہ حکیمنِگاہ چاہیے اسرارِ ’لا اِلہ‘ کے لیےخدنگِ سینۂ گردُوں ہے اُس کا فکرِ بلندکمند اُس کا تخّیل ہے مہرو مہ کے لیےاگرچہ پاک ہے طینت میں راہبی اُس کیترس رہی ہے مگر لذّتِ گُنہ کے لیے