تازہ ترین

اتوار، 15 نومبر، 2020

امُرَائے عرب سے٭

کرے یہ کافرِ ہندی بھی جُرأتِ گُفتار

اگر نہ ہو اُمَرائے عرب کی بے ادبی!


یہ نکتہ پہلے سِکھایا گیا کس اُمّت کو؟

وصال مُصطفوی، افتراق بُولہَبی!


نہیں وجود حدود و ثُغُور سے اس کا

محمدِؐ عَربی سے ہے عالمِ عَربی! 


٭ بھوپال (شیش محل) میں لکھ گئے


???????