تازہ ترین

پیر، 19 جولائی، 2021

مجھ کو تو یہ دُنیا نظر آتی ہے دِگرگُوں


مجھ کو تو یہ دُنیا نظر آتی ہے دِگرگُوں

معلوم نہیں دیکھتی ہے تیری نظر کیا


ہر سینے میں اک صُبحِ قیامت ہے نمودار

افکار جوانوں کے ہوئے زیر و زبر کیا


کر سکتی ہے بے معرکہ جِینے کی تلافی

اے پِیرِ حرم تیری مناجاتِ سحَر کیا


ممکن نہیں تخلیقِ خودی خانقہوں سے

اس شُعلۂ نم خوردہ سے ٹُوٹے گا شرَر کیا!


???????